پنجاب اسمبلی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرانے کی کوششوں پر قومی قیادت کو خراج تحسین کی قرارداد منظور

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نواز شریف اور اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان رہنماؤں نے عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

قرارداد کے مطابق امریکا، ایران اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی قیادت نے عالمی دنیا کو ایک بڑے تصادم سے بچانے میں کردار ادا کیا۔

قرارداد میں عالمی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے لیے نوبیل امن انعام کی سفارش بھی شامل ہے۔

پاکستان کے 25 کروڑ عوام مبارکباد مستحق ہیں، مجتبیٰ شجاع

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہاکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چند سال قبل سفارتی تنہائی کا شکار ملک آج عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد مذاکرات کے دوران پیش آنے والے حادثے کے باوجود اسحاق ڈار نے مہمانوں کی روانگی تک بھرپور محنت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز بھی اپنی سیاسی و عوامی خدمات پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

ان کے مطابق یہ وقت کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پورے ملک کی کامیابی کا ہے، اور پاکستان نے عالمی تاریخ میں ایک منفرد کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے 45 سال سے جاری عالمی کشیدگی میں کمی کے لیے بڑی طاقتوں کو ایک میز پر لانے میں کردار ادا کیا، اور مستقبل قریب میں حتمی جنگ بندی کے اعلان کی امید ہے۔

پاکستان کا مورال گزشتہ 78 سال میں بلند ترین سطح پر ہے، احسن رضا

حکومتی رکن احسن رضا نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مورال گزشتہ 78 سال میں بلند ترین سطح پر ہے۔ ان کے مطابق موجودہ قیادت کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کا میڈیا آج شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کر رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے عالمی سطح پر اہم مقام حاصل کیا ہے۔

احسن رضا نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک اور خطے کی سلامتی کی ضمانت ہے، جبکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کے باعث ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ