وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے۔

انطالیہ ایئرپورٹ پر گورنر ہلوسی شاہین نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید سمیت اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کل انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے، جہاں وہ لیڈرز پینل میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشاہد زیدی بھی وفد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی کوششوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت کے دوسرے دور کا انعقاد آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

اسی دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپاٹیفائی کی 20ویں سالگرہ: صارفین کے لیے یادگار ‘ٹائم کیپسول’ متعارف

میڈیکل کے تعلیمی اداروں کی منظوری سے متعلق اجلاس، اسحاق ڈار کا معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان میں پہلی بار مالیاتی خسارہ ایک فیصد سے بھی کم، معیشت میں نمایاں بہتری، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا