’اب امن ہونا چاہیے‘ صدر ٹرمپ کا حزب اللہ کو پیغام

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کےڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں لبنان کی صورتحال پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حزب اللہ اس اہم وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، صدر ٹرمپ کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر حزب اللہ مثبت رویہ اپناتی ہے تو یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مزید خونریزی نہیں ہونی چاہیے اور خطے میں بالآخر امن قائم ہونا چاہیے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امن قائم ہو۔

بعد ازاں ایک اور مختصر بیان میں ڈونلڈ ٹڑمپ نے لبنان کے حوالے سے کہا کہ آج کا دن شاید تاریخی ثابت ہو سکتا ہے اور اس بات کے اشارے دیے کہ وہاں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات ایک حساس وقت میں سامنے آئے ہیں جب لبنان اور خطے میں کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موبائل فونز پر بھاری ٹیکس پر پارلیمانی تشویش، کمی کی سفارش

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کے قریب اضافہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بڑے فیصلے: ایک لاکھ طلبہ کے لیے مفت گوگل کورسز اور ریکارڈ اسکالرشپس سمیت متعدد اعلانات

سعودی عرب کا بڑا مالی تعاون: پاکستان کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کا معاہدہ طے

ٹرمپ کے ڈیپ فیک میمز کا بڑھتا رجحان: سوشل میڈیا پر سیاست کا نیا ہتھیار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘