انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر پاکستان اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح پر توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، خصوصاً شمالی قبرص میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعلیم اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp