تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تفتان بارڈر پر ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بلوچستان کے تفتان بارڈر پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  ایک مسافر کی جعلی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیے ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی پاسپورٹ پر پاکستان آنے والا افغان شہری گرفتار

امیگریشن حکام کے مطابق ایران سے آنے والے ایک مسافر کو چیکنگ کے دوران مشکوک پایا گیا، جس کے پاس موجود پاسپورٹ کی جانچ پڑتال پر وہ جعلی ثابت ہوا۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رضا کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے جعلی سفری دستاویزات کے نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر پر نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات کے ذریعے غیر قانونی داخلے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟