بی بی سی کے معروف ڈی جے اینڈی کرشا انتقال کرگئے

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے سابق ریڈیو ون ڈی جے اور معروف پروگرام پریزینٹر اینڈی کرشا 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی وفات کی تصدیق اس اعلان کے صرف 2 ماہ بعد سامنے آئی ہے جس میں جنوری میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس اگست میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بی بی سی کی ’آوازِ ہند‘ مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں چل بسے

رپورٹس کے مطابق وہ ریڑھ کی ہڈی میں رسولیوں کا شکار تھے، جس کے باعث وہ چلنے سے بھی معذور ہو گئے تھے۔

اینڈی کرشا نے 1985 سے 15 برس تک بی بی سی ریڈیو ون میں خدمات انجام دیں، جس کے بعد وہ  بی بی ی ریڈیو 4 سے وابستہ رہے۔

انہوں نے موسیقی کے ساتھ ساتھ عالمی تنازعات پر بھی رپورٹنگ کی، جن میں روانڈا نسل کشی اور 2001 میں سیرا لیون خانہ جنگی شامل ہیں۔

وہ بی بی سی کی جانب سے نشر کیے گئے مشہور چیرٹی کنسرٹ لائیو ایڈ کی ٹی وی کوریج کے میزبانوں میں بھی شامل تھے۔

یہ عظیم کنسرٹ ایتھوپیا میں قحط سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جسے بوب جیلڈوف اور مج ایوری نے منظم کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ بھارتی روابط پر سوالات، ایڈیٹوریل آزادگی پر خدشات

ان کی بہن لز کرشا بھی اسی دور میں بی بی سی ریڈیو ون سے وابستہ رہیں۔

اینڈی کرشا نے  بی بی سی ریڈیو 3 پر بھی کام کیا، جہاں ان کے بقول وہ موسیقی کی حدود کو نظرانداز کرتے ہوئے مختلف انداز کو یکجا کرتے رہے۔

کچھ ذاتی مسائل کے باعث وہ کئی برس تک نشریات سے دور رہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

2008 میں ایک عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرانہیں 3 ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی، جس میں انہیں اپنی سابقہ ساتھی سے رابطہ کرنے سے روکا گیا تھا۔

بعد ازاں 2011 میں انہوں نے بی بی سی ریڈیو پر واپس آتے ہوئے ایک نیا میوزک پروگرام پیش کیا، جو ہیومن پلانیٹ سے وابستہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہم ہیں پاکستان‘ یوتھ مہم کا افتتاح، نوجوانوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے پر زور

پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندری تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع، 23 آف شور بلاکس کی منظوری

تلویندر کے ساتھ پرفارمنس پر پاکستانی گلوکار حسن رحیم نے خاموشی توڑ دی

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟