سابق افغان کرکٹر شاپور زدران شدید علالت کے بعد آئی سی یو میں داخل

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ سابق کرکٹر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹرز مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاپور زدران کے سفید خون کے خلیات کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے، جس کے باعث ان کی طبیعت نہایت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’نسیم شاہ کے 2 چھکے سب سے تکلیف دہ لمحہ تھا’، افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

شاپور زدران کی اسپتال سے سامنے آنے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد کرکٹ شائقین اور سابق کھلاڑیوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں شروع کر دی ہیں۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاپور زدران کے بھائی سے بات کی ہے اور ان کی حالت سن کر افسوس ہوا۔ انہوں نے زدران کے لیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

اسی طرح عمر اکمل نے بھی شاپور زدران کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان کرکٹر راشد خان کے خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

شاپور زدران افغانستان کے نمایاں کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے 2009 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور مجموعی طور پر 80 میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔ ایک روزہ میچز میں انہوں نے 44 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کے نام 27 وکٹیں ہیں۔

بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ اور جارحانہ انداز کے باعث شاپور زدران نے عالمی سطح پر افغانستان کرکٹ کو شناخت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریخ پر 14 سالہ تحقیق کے بعد شہد کے چھتے جیسی حیران کن ساخت دریافت

امریکا کی جانب سے چینی روبوٹس اور پاور اِنورٹرز کی درآمد پر پابندی، چین کا جوابی کارروائی کا انتباہ

’میری وفاداری عہدے سے نہیں پاکستان سے ہے‘، قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر عماد بٹ کا ردعمل

پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ پلان: میچز کا کامیاب اختتام کرنے کے لیے کن بیٹرز کو تیار کیا جا رہا ہے؟

2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین