انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان، ترکیہ اور قطر کی اہم سہ فریقی ملاقات

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں ہونے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 کے موقع پر ترکیہ، قطر اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ اہم سہ فریقی ملاقات کی ہے، جس میں باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے برادر رہنماؤں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر سہ فریقی ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال، اقتصادی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ تینوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کی صدر الہام علییف سے ملاقات

اسی دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں قریبی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp