3 روزہ دورہ مکمل،پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، سفارتی روابط اور پائیدار امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی جبکہ ایرانی قیادت کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور کمانڈر خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر میجر جنرل علی عبدالحسینی شامل تھے۔

ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، جاری سفارتی کوششوں اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ تمام تنازعات کے حل کے لیے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور مستقل سفارتی رابطے ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران میں دبنگ انٹری

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر گہری قدردانی کا اظہار کیا اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت، بالخصوص صدر پاکستان، وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ دورہ پاکستان کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ خطے خصوصاً مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے مذاکراتی راستے کو فروغ دیا جائے اور امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں