پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کے پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج 153ویں پی ایم اے لانگ کورس، 38ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 72ویں انٹیگریٹڈ کورس، 15ویں مجاہد کورس اور 27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔

دوست ممالک عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، قطر اور سری لنکا کے کیڈٹس نے بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے تربیت مکمل کرکے گریجویشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایم اے کاکول سے پاس آؤٹ ہونے والی بنگلہ دیشی کیڈٹ کا اہم اعزاز

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری) تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔

153ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر بلال نسیم کو اعزازی سوورڈ آف آنر دیا گیا، جبکہ اسی کورس کے بٹالین سینئر انڈر آفیسر محمد سعد موسیٰ کو صدرِ پاکستان گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ نیپال سے تعلق رکھنے والے فرینڈلی کنٹری سینیئر انڈر آفیسر پوبن کنور کو چیف آف ڈیفنس فورسز اوورسیز گولڈ میڈل دیا گیا۔

مارکس مین میڈل جینٹلمین کیڈٹ مسعود الرحمٰن نے حاصل کیا۔ 38ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر حیدر بن عابد کو چیف آف آرمی اسٹاف کین دیا گیا۔

15ویں مجاہد کورس میں چیف آف آرمی اسٹاف کین سارجنٹ پیر محمد عبداللہ شاہ کو دیا گیا۔ جبکہ کمانڈنٹ کینز 72ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر علی بن وقار اور 27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر والیہ زیب کو دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟