کراچی سے روانہ ہونے والی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، پرتپاک استقبال

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے روانہ ہونے والی پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، جس میں 155 عازمینِ حج شامل تھے۔ مدینہ پہنچنے پر عازمین کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین اور ڈائریکٹر مکہ محمد عارف اسلم راؤ نے عازمین کا خیرمقدم کیا۔

استقبال کے دوران پھول نچھاور کیے گئے اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ سعودی روایات کے مطابق دف کی تھاپ اور خوش آمدیدی نغموں نے ماحول کو روحانی رنگ دے دیا۔

عازمین کو مرکزیہ کے علاقے میں معیاری رہائش فراہم کی گئی اور فوری طور پر نسک کارڈز جاری کیے گئے تاکہ عبادات اور نقل و حرکت میں آسانی رہے۔

ان کی تواضع کھجور، مشروبات اور معیاری ناشتے سے کی گئی۔ عازمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور اور حج مشن پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

حکام کے مطابق آئندہ پروازوں کے لیے بھی اسی معیار کے انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف شعبوں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔

لاہور سے روٹ ٹو مکہ کی پہلی پرواز

دوسری جانب لاہور سے روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمینِ حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔

عازمین کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المیرابا نے الوداع کیا۔

اس موقع پر مقررین نے حرمین شریفین کے خادم، ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔

روٹ مکہ پراجیکٹ کی سرگرمیاں اور انتظامات

اس سے قبل روٹ مکہ پراجیکٹ کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المیرابا وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں ان کا استقبال ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کیا۔

سعودی وفد میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن، روٹ مکہ پراجیکٹ اور وزارت اطلاعات و میڈیا کے اعلیٰ افسران شامل تھے، جو پہلی روٹ مکہ حج پرواز کے تاریخی آغاز میں شریک ہوئے۔

حکام کے مطابق عازمینِ حج کی رہنمائی اور سہولت کے لیے وزارت مذہبی امور کا عملہ لاہور ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے تعینات ہے تاکہ تمام امور کو مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

بجٹ 27-2026: تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا حکومتی منصوبہ، مگر ’آئی ایم ایف‘ کیا کہتا ہے؟

ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک دو دن میں ہوجائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عطر استعمال نہیں کیا مگر 3 دن تک ہاتھ سے خوشبو آتی رہی، جویریہ سعود نے حج کے دوران پیش آنے والا حیران کن واقعہ سنا دیا

ویڈیو

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟