مکہ روٹ پروگرام  کامیابی سے جاری، ساڑھے 12لاکھ سے زیادہ حجاج کو سفری سہولیات فراہم

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے تحت جاری مکہ روٹ پروگرام، جو ضیوف الرحمٰن پروگرام اور وژن 2030 کا ایک اہم حصہ ہے، دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے حجاج کرام کے لیے سہولتوں کی فراہمی میں ایک نمایاں ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے۔

اس اقدام کے تحت حجاج کے سفری مراحل کو ان کے اپنے ممالک میں ہی مکمل کرلیا جاتا ہے، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر وقت اور انتظامی پیچیدگیوں میں نمایاں کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر روٹ مکہ منصوبے کے تیسرے سینٹر کا افتتاح

مکہ روٹ منصوبہ اس وقت 10 ممالک میں قائم 17 مخصوص مراکز کے ذریعے فعال ہے، جن میں پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکیہ، مراکش، بنگلہ دیش، سینیگال، مالدیپ، آئیوری کوسٹ اور برونائی دارالسلام شامل ہیں۔

حکام کے مطابق 2017 میں آغاز کے بعد سے اب تک اس پروگرام کے ذریعے 12 لاکھ 54 ہزار 994 سے زائد حجاج کو خدمات فراہم کی جاچکی ہیں، جو اس منصوبے کی وسعت اور اثر پذیری کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے روانہ ہونے والی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، پرتپاک استقبال

مکہ روٹ پروگرام مختلف سرکاری اداروں اور شراکت داروں کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد حجاج کے سفر کو مزید منظم، محفوظ اور آسان بنانا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حج انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب