سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد شروع، وزارت حج کی جانب سے بہترین سہولیات کی فراہمی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے آج فضائی، زمینی اور بحری راستوں سے عازمین حج کی آمد کا آغاز کردیا ہے تاکہ اس سال کی حج کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔

یہ اقدامات سعودی قیادت کی ہدایات کے تحت اور وزیرِ داخلہ و چیئرمین کمیٹی حج اعلیٰ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی نگرانی میں کیے گئے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ آج فضائی راستوں سے قریباً 30 پروازیں مختلف ممالک سے پہنچیں جن میں پاکستان، ترکیہ، افغانستان، ملائیشیا، بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے اور مخصوص راستے فعال کیے گئے ہیں تاکہ آمد کی کارروائیوں کو تیز تر بنایا جا سکے۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیاکہ مختلف زبانوں میں رہنمائی کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ حجاج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان کی قیام گاہ تک پہنچنے میں آسانی ہو۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات 12 ذی الحجہ 1446 سے شروع ہونے والی تیاریوں کا حصہ ہیں تاکہ حجاج کو محفوظ اور منظم ماحول میں مناسک کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل کے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین ٹوٹنے لگی، کمپنی کا متبادل فون دینے کا اعلان

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں