اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں مسماری پر عوام پاکستان کی شدید تشویش، عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیاسی جماعت عوام پاکستان نے اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے مکینوں کے گھروں کی جاری مسماری پر شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے عدالتی احکامات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عوام پاکستان کے قومی ترجمان ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے واضح حکمِ امتناعی (اسٹے آرڈر) کے باوجود بری امام، علامہ اقبال کالونی جی-7 اور دیگر علاقوں میں مسماری کی کارروائیاں جاری ہیں، جو عدالتی فیصلوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام پاکستان وفاقی آئینی عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے جس میں جبری بے دخلی کے خلاف حکمِ امتناعی برقرار رکھا گیا اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو 4 ہفتوں میں کچی آبادیوں سے متعلق جامع اور قابلِ عمل پالیسی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تاہم پارٹی کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کے باعث لاکھوں شہری عدم تحفظ اور خوف کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جو کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں۔

بیان کے مطابق عوام پاکستان کا مؤقف ہے کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری کمزور طبقات کا تحفظ ہے نہ کہ انہیں بے گھر کرنا۔ سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے تحت ریاست پر لازم ہے کہ غیر رسمی بستیوں کو ریگولرائز کیا جائے یا متاثرہ افراد کو متبادل رہائش فراہم کی جائے، لیکن یہ ذمہ داری مسلسل نظر انداز کی جا رہی ہے۔

پارٹی کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد یا تو بے گھر ہو چکے ہیں یا مسلسل بے دخلی کے خطرے سے دوچار ہیں، جسے محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ ایک سنگین انسانی اور آئینی بحران قرار دیا گیا ہے۔

عوام پاکستان نے آل پاکستان الائنس فار کچی آبادیز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے جو اپنے بنیادی حقوق، یعنی رہائش، تحفظ اور وقار کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسماری کی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں، عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کو فوری تحفظ، متبادل رہائش اور منصفانہ معاوضہ دیا جائے، اور تمام فیصلے متاثرہ کمیونٹیز کی مشاورت سے کیے جائیں۔

آخر میں عوام پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہر فورم پر کچی آبادیوں کے مکینوں کی آواز بنتی رہے گی اور ان کے آئینی و انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہم ہیں پاکستان‘ یوتھ مہم کا افتتاح، نوجوانوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے پر زور

پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندری تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع، 23 آف شور بلاکس کی منظوری

تلویندر کے ساتھ پرفارمنس پر پاکستانی گلوکار حسن رحیم نے خاموشی توڑ دی

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟