پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 10 رنز سے ہرا دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں سلطانز کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے بلے بازوں نے زبردست مقابلہ کیا، لیکن وہ مقررہ اوورز میں 196 رنز ہی بنا سکے اور جیت کے بالکل قریب پہنچ کر ہمت ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11:  راولپنڈیز کو مسلسل 7ویں ناکامی کا سامنا، لاہور قلندرز نے 75رنز سے شکست دیدی

کراچی کنگز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عباس آفریدی نے 34 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بلے باز اس رفتار کو برقرار نہ رکھ سکے۔

ملتان سلطانز کے بولرز نے آخری اوورز میں نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا، بالخصوص عرفات منہاس سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 32 رنز دے کر 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

سلطانز کا آغاز کچھ بہتر نہ تھا کیونکہ دوسرے ہی اوور میں اسٹیو اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے، جس سے کراچی کنگز کو ابتدائی کامیابی ملی تھی، لیکن بعد میں آنے والے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟