امریکا میں تقریباً 3 ہزار مساجد، لیکن محمد رضوان کا وہاں نماز پڑھنا سوشل میڈیا پر وائرل کیوں؟

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور کرکٹر محمد رضوان حال ہی میں امریکا میں سڑک پر نماز ادا کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے ہیں۔ محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز نے اپنی گاڑی روک کر امریکا کی سڑکوں پر نماز ادا کی۔

کرکٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر نماز سے اپنی محبت کا اظہار کر کےدنیا بھر میں شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

محمد رضوان کے اس عمل نے نہ صرف مسلم بلکہ غیر مسلم شائقین کے دل بھی جیتے ہیں جو کہ سوشل میڈٰیا پر ان کے اس عمل کی بہت تعریف کررہے ہیں۔

کرکٹر محمد رضوان کی ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی سوشل میڈیا صارفین میں بھی اس کی دھوم مچ گئی اور سب نے اس حوالے سے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان میدان کے علاوہ بھی مرکز نگاہ رہتے ہیں، رضوان کو خصوصاً مختلف ممالک کے دوروں کے دوران اپنی تقاریر کے ذریعے اسلام کا پیغام پھیلانے کی کوششوں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان کی نماز ادا کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہو لکھا کہ ماشااللہ محمد رضوان سب سے بہتر اورکتنے عاجز انسان ہیں۔

محمد رضوان کے ایک مداح نے ان کی ویڈیو پر علامیہ اقبال کا شعر لکھ دیا

اپنے کردار پہ ڈال کے پردہ اقبال

ہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہے

حسیب طاہر نے محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ بے شک نماز جنت کی کنجی ہے، محمد رضوان ایک مثالی مسلمان ہیں۔

https://twitter.com/HaseebT41719989/status/1666017481402765318

امریکا کے بڑے اخباروں میں پاکستانی کرکٹ اسٹار محمد رضوان کی امریکا کی سڑکوں پر نماز کی ویڈیو سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے۔

اس سے قبل ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری دن رضوان نےاساتذہ کو قرآن پاک کا تحفہ دے کر دل جیت لیے تھے۔

ہارورڈ کا یہ پروگرام بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر توجہ مرکوزکرتا ہے، بابراعظم اور محمد رضوان نے 31 مئی سے 3 جون تک بوسٹن، میسا چوسٹس ٓکے نامور ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس میں کلاسز میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان