حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے اپنی حالیہ کارکردگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ فارم کے پیش نظر وہ خود کو ٹیم میں جگہ کا حقدار نہیں سمجھتے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ بگ بیش لیگ کے دوران انہوں نے حارث رؤف سے بھی یہی بات کی تھی کہ ان کی اس وقت کی کارکردگی ٹیم میں شمولیت کے معیار پر پوری نہیں اترتی، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ہمت ہار رہے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ وہ وہی کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں کبھی کہا جاتا تھا کہ وہ چھکا نہیں لگا سکتے، لیکن انہوں نے اپنی محنت سے خود کو منوایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور انسان غلطیاں ہونا فطری امر ہے، اور وہ اپنی کارکردگی میں کمی کو اپنی محنت میں کمی سے جوڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ سے بے حد لگاؤ ہے اور وہ اسی میدان میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔

محمد رضوان کے مطابق وہ کپتان کو بھی بارہا یہ مشورہ دیتے رہے ہیں کہ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہیں تو ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو موقع دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ناکام ملک‘ کیوبا نے مدد طلب کی ہے، امریکا اس سے مذاکرات کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا، چین کی جانب سے حمایت کا اعادہ

اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کا طویل انٹرویو، کس طرح اور کیسے ممکن ہوا؟

قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس و لائبریری کا اجلاس، پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سوئٹس پر پیشرفت کا جائزہ

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا