وزیراعظم کو ’جھوٹا‘ کہنے پر برطانوی پارلیمنٹ میں 2 ارکان کو نکال دیا گیا، ایک معطل

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہاؤس آف کامنز میں اجلاس کے دوران وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ’جھوٹا‘ قرار دینے پر 2 ارکان پارلیمنٹ کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا جبکہ ایک رکن کو معطل بھی کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق لی اینڈرسن اور زارا سلطانہ نے وزیراعظم پر سابق برطانوی سفیر پیٹر میڈیلسن کی تقرری سے متعلق بیان میں جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے الفاظ واپس لینے کا کہا، تاہم دونوں ارکان نے انکار کر دیا۔

لی اینڈرسن کو فوری طور پر ایوان سے نکال دیا گیا جبکہ زارا سلطانہ نے بھی وزیر اعظم پر سخت تنقید جاری رکھی، جس کے بعد انہیں معطل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے قواعد کے مطابق کسی رکن کو دوسرے رکن پر جھوٹ بولنے کا الزام لگانے کی اجازت نہیں ہوتی، اور اس طرح کی کارروائی 2022 کے بعد پہلی بار سامنے آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp