غیر متوقع تعطیلات میں بھی عدالتی نظام جاری رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے نئے ایس او پیز جاری

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر متوقع عوامی تعطیلات کے دوران عدالتی امور کے تسلسل اور مقدمات کی سماعت کو یقینی بنانے کے لیے نئے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) جاری کر دیے ہیں۔

21 اپریل 2026 کو جاری پریس ریلیز کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد عدالتی نظام کو بلا تعطل جاری رکھنا، مقدمات کی سماعت کو شفاف اور قابلِ پیشگوئی بنانا اور ترجیحی بنیادوں پر کیسز نمٹانا ہے۔

ایس او پیز کے تحت ہنگامی طور پر اعلان ہونے والی تعطیلات میں بھی عدالت کے انتظامی اور عدالتی امور معمول کے مطابق جاری رہیں گے، جس کے لیے کم سے کم ضروری عملہ تعینات کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے حتمی اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہوگا۔

نئے نظام کے مطابق فوری نوعیت کے مقدمات کو ترجیح دی جائے گی، جن میں خاندانی تنازعات، ضمانت کی درخواستیں، فوجداری نظرثانی اپیلیں، 80 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کے کیسز، بحالی کی درخواستیں، صلح نامے اور مختصر قانونی نکات پر مشتمل مقدمات شامل ہیں۔

زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہر فائنل کاز لسٹ کا کم از کم 40 فیصد حصہ 2018 تک کے پرانے مقدمات پر مشتمل ہوگا، جبکہ ضرورت کے مطابق بعد کے کیسز بھی شامل کیے جائیں گے۔ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وکلا کے مقدمات کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرنے کی بھی شق شامل کی گئی ہے۔

مزید برآں، ہفتہ وار اور مجوزہ ماہانہ کاز لسٹس کے اجرا کے ساتھ ایک خودکار مقدمہ شیڈولنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد شفافیت میں اضافہ، تاخیر میں کمی اور مقدمات کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق یہ اقدامات عدالتی نظام کو مؤثر، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور عوام دوست بنانے کے عزم کا حصہ ہیں، جبکہ ایس او پیز عوامی آگاہی کے لیے عدالت کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘