عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرا دی گئی، صحت اور زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو قریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

اس دوران بشریٰ بی بی کی آنکھ کے آپریشن اور اس کے بعد ہونے والے طبی معائنے پر گفتگو کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کی صحت کے معاملات بھی زیر بحث آئے، جبکہ زیر سماعت مقدمات اور اپیلوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور کچھ عرصے سے عمران خان کی ملاقاتیں بند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp