مشرق وسطیٰ بحران: آذربائیجان نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کردی

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان نے پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

کمپنی کے مطابق 2025 میں سوكار ٹریڈنگ اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے درمیان ایک فریم ورک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان فوری اور آسان طریقہ کار کے ذریعے ایل این جی کارگو خرید سکتا ہے۔

کمپنی کے ذمہ دار نے رائٹرز کو بتایا کہ جیسے ہی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے باضابطہ درخواست موصول ہوگی، کمپنی گیس کی فراہمی کے لیے تیار ہوگی۔

تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ایسی کوئی درخواست پہلے سے دی جا چکی ہے یا پہلی سپلائی کب ممکن ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے بڑی حد تک گیس پر انحصار کرتا ہے۔ مقامی پیداوار میں کمی اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث اسے توانائی کے بحران کا سامنا رہتا ہے، جس میں علاقائی کشیدگی نے بھی اثر ڈالا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آرہی ہے، صحافی نگار دل نہار

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

سندھ میں پریا کماری سمیت متعدد بچے لاپتا، پولیس اغوا کی روک تھام اور بازیابی میں ناکام

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: پنجاب حکومت کا لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ والی ملازمتوں کا اعلان

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین