مسجد اقصیٰ میں قابض طاقت کا پرچم لہرانا قابل مذمت، پاکستان کا آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مسجد اقصیٰ کے احاطے کی خلاف ورزی اور وہاں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر اس کے صحن میں قابض طاقت کا پرچم لہرانا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور مقدس مقام کے تقدس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

بیان مطالبہ کیا گیا ہے کہ زیرِ قبضہ مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور غیر قانونی آبادکاروں کو حاصل استثنیٰ کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کے حقِ عبادت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان نے آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کی بھی حمایت کی، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں