وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز (EV) کے فروغ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ای وی پالیسی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ای وی سیکٹر میں جاری اقدامات کو تیز کیا جائے تاکہ ایندھن کی درآمدی لاگت میں کمی، ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
وزیراعظم آفس کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں الیکٹرک بائیکس اور رکشہ سازی کے لیے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹس جاری ہو چکے ہیں، جبکہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم
الیکٹرک وہیکلز کے فروغ سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ای وی سیکٹر میں جاری اقدامات کو تیز کیا جائے تاکہ ایندھن کی درآمدی لاگت میں کمی، ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/M2iNI60HKk— Media Talk (@mediatalk922) April 22, 2026
وزیراعظم نے کم آمدنی والے افراد کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر سبسڈی کی شفاف تقسیم یقینی بنانے اور اسکیم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بریفنگ کے مطابق آئندہ پانچ برسوں میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے قریباً 4.5 ارب ڈالر تک ایندھن کی بچت متوقع ہے۔














