ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور مستقبل کی بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت کے دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی اور وزیر خارجہ کو حالیہ سفارتی پیشرفت پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال پر افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting attended by Foreign Secretary Ambassador Amna Baloch and senior officials of the Ministry of Foreign Affairs to review evolving regional developments and upcoming international… pic.twitter.com/vXnUnGTqXf
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 22, 2026
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے کلیدی مقاصد کے حصول کے لیے بیوروکریسی کو محض روایتی طریقہ کار تک محدود رہنے کے بجائے فعال شمولیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارتی محاذ پر کامیابی کے لیے مقصد کی وضاحت، تزویراتی دور اندیشی اور نتائج پر مبنی حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سینیٹر اسحاق ڈار نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اہم سفارتی اہداف کے حصول کے لیے اسٹریٹجک وژن کو اپنایا جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جاسکے۔
اجلاس میں آنے والے ہفتوں میں طے شدہ بین الاقوامی دوروں اور عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ وزارت خارجہ کے حکام نے نائب وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کا فعال کردار جاری رکھا جائے گا۔













