پی ایس ایل 11: کوشل مینڈس اور فرحان یوسف کی دھواں دھار بیٹنگ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 32 ویں مقابلے میں پشاور زلمی نے کوشل مینڈس اور فرحان یوسف کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے مات دے کر میدان مار لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: پشاور زلمی  نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز کا 183 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے محض 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

میچ کا آغاز کراچی کنگز کی بیٹنگ سے ہوا جہاں جیسن رائے نے حریف بولرز کی لائن اور لینتھ بگاڑتے ہوئے 51 گیندوں پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اس باری میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ اعظم خان نے بھی 35 رنز بنا کر ٹیم کو ایک مضبوط مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 تاہم اننگز کا آخری اوور پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کے نام رہا جنہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ کی ایک یادگار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ علی رضا نے آخری اوور میں مسلسل 3 وکٹیں حاصل کر کے کراچی کنگز کو مقررہ اوورز میں 182 رنز تک محدود کر دیا،  علی رضا نے مجموعی طور پر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں، جس میں کپتان بابر اعظم 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایک موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کراچی کنگز میچ پر گرفت مضبوط کررہی ہے، لیکن کوشل مینڈس اور فرحان یوسف نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2026، پشاور زلمی کی قلندرز پر دھاک، یکطرفہ مقابلے کے بعد 76 رنز سے شکست

 کوشل مینڈس نے 43 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر کراچی کے بولرز کو بے بس کر دیا، جبکہ فرحان یوسف نے بھی 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

 دونوں بلے بازوں کے درمیان 119 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت نے پشاور زلمی کو 7 گیندیں قبل ہی ہدف تک پہنچا دیا۔ پشاور زلمی کے علی رضا کو ان کی تباہ کن بولنگ اور ہیٹ ٹرک پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟