پی ایس ایل 11: پشاور زلمی  نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں پشاور زلمی  نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو  118 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 29ویں میچ میں پشاور  زلمی کے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور باؤلرز کی تباہ کن کارکردگی کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم 256 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں محض 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا ریکارڈ مجموعہ ترتیب دیا۔ کپتان بابر اعظم نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

ان کا بھرپور ساتھ کوشال مینڈس نے دیا جنہوں نے 44 گیندوں پر 83 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11:  راولپنڈیز کو مسلسل 7ویں ناکامی کا سامنا، لاہور قلندرز نے 75رنز سے شکست دیدی

دیگر بلے بازوں میں ایرون ہارڈی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے الزاری جوزف، ابرار احمد اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی مگر وہ رنز کی رفتار کو روکنے میں ناکام رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ زلمی کے باؤلر محمد باسط اور علی رضا نے گلیڈی ایٹرز کے کسی بلے باز کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ بیون جیکبز 34 اور شامل حسین 21 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر سکے جبکہ کپتان سعود شکیل صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے انتہائی کفایتی باؤلنگ کرتے ہوئے 9 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد باسط نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

افغان کرکٹر راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت ٹھکرانے کا انکشاف

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک

کراچی: ایرانی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، ڈیڑھ ارب ریال برآمد

ویڈیو

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

کیا امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل ہوگی یا خطہ ایک بار پھر جنگ کی طرف جائےگا؟

مذاکرات کا دوسرا دور: دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات، میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟