ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا 3سالہ اے آئی کوڈنگ اسٹارٹ اپ خریدنے کا فیصلہ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کی خلائی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ نے راکٹ سازی اور خلائی مشن سے ہٹ کر ایک حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، اسپیس ایکس نے صرف 3 سال پرانے اے آئی کوڈنگ اسٹارٹ اپ ’کرسر‘ کو 60 ارب ڈالر کے عوض خریدنے کا آپشن حاصل کر لیا ہے، یا بصورتِ دیگر کمپنی ان کے کام کے عوض 10 ارب ڈالر ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک عدالتی فیصلے نے ایلون مسک کو کھرب پتی بننے کے مزید قریب پہنچا دیا

اس معاہدے کے نتیجے میں اسپیس ایکس اے آئی کوڈنگ کی عالمی دوڑ میں ایک مضبوط فریق بن کر ابھری ہے، جہاں اس وقت اینتھروپک کا ‘کلاؤڈ کوڈ’ اور اوپن اے آئی کا ‘کوڈیکس’ جیسے بڑے کھلاڑی موجود ہیں۔

اس شراکت داری کے بدلے کرسر کو اسپیس ایکس کے مہیب سپر کمپیوٹر ‘کولوسس’ تک رسائی مل جائے گی، جو 2 لاکھ اینویڈیا جی پی یوز پر مشتمل ہے۔ کرسر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹنگ پاور کی کمی ان کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ تھی، جو اب دور ہو جائے گی۔

کرسر کو ایم آئی ٹی کے چار ہم جماعتوں نے 2022 میں قائم کیا تھا۔ ان کا نظریہ تھا کہ مائیکروسافٹ کا کو پائلٹ محض ایک پرانے ایڈمنسٹر میں چیٹ ونڈو کا اضافہ ہے، جبکہ وہ ایک ایسا نظام بنانا چاہتے تھے جو بنیادی طور پر اے آئی کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی کیخلاف مقدمہ

کرسر کے صارفین میں اسٹارٹ اپس سے لے کر اینویڈیا، سیلز فورس اور نیورالنک جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا ہر انجینیئر روزانہ کرسر کا استعمال کرتا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں اینتھروپک کے ‘کلاؤڈ ایپس 4.6’ کی لانچنگ کے بعد صارفین کی بڑی تعداد قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کلاؤڈ کی طرف مائل ہو رہی تھی، جس کا جواب کرسر نے حال ہی میں ‘کرسر 3’ لانچ کر کے دیا ہے۔

نئے ورژن میں ایسے ‘ایجینٹک فیچرز’ شامل کیے گئے ہیں جو خود مختار طریقے سے پیچیدہ کوڈنگ ٹاسک سرانجام دے سکتے ہیں۔ اب اسپیس ایکس کے انفراسٹرکچر کی مدد سے کرسر اپنا اگلی نسل کا ماڈل ‘کمپوزر 2.5’ تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار