ملتان سلطانز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کم بیک کے لیے پُرامید، اگلے میچ پر نظریں جما لیں

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ٹیم اپنی خامیوں کو دور کرتے ہوئے آئندہ میچ میں اسلام آباد کے خلاف مضبوط واپسی کرے گی۔

بدھ کو کھیلے گئے مقابلے میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

ملتان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے، جس میں اسٹیو اسمتھ کی 106 رنز کی شاندار اننگز اور صاحبزادہ فرحان کے 66 رنز نمایاں تھے۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین نے عثمان خان کی سینچری کی بدولت 214 رنز کا ٹارگٹ آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان نے کہاکہ اسمتھ کی فارم کو دیکھتے ہوئے بڑے اسکور کی توقع تھی، تاہم مخالف ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا اور اسے کریڈٹ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی20 فارمیٹ میں کچھ بھی ممکن ہوتا ہے اور شکست کی ذمہ داری صرف بولرز پر ڈالنا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے ذاتی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے پر کام کیا اور مسلسل محنت سے بہتری ممکن ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے مزید کہا کہ پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے وہ میچ جیسی صورتحال میں پریکٹس کر رہے ہیں اور اسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیلنا ایک خوشگوار تجربہ ہے۔

انہوں نے شائقین کی کم تعداد پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی میچز میں کراؤڈ کی کمی محسوس ہوئی، تاہم اب اس کی عادت ہوگئی ہے، اگر زیادہ تماشائی موجود ہوتے تو ماحول مزید بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ ایک کھلاڑی کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل ان کے لیے کم بیک کا ذریعہ بنی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل کے بعد ریڈ بال کرکٹ میں حصہ لیں گے تاکہ ون ڈے اور طویل فارمیٹ کے لیے تیاری کر سکیں، اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟