جناح ہاؤس حملہ کیس: مرکزی شرپسند کی شناخت، پی ٹی آئی پروپیگنڈا بے نقاب

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ میں ملوث مرکزی شرپسند کردار پر مرتب کیا گیا بھیانک پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ مشتبہ قرار دیے جانیوالا شر پسند شخص بھی پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا ۔

ذرائع کے مطابق شر پسند شخص کی شناخت عمران محبوب کے نام سے ہوئی ہے، جس کی تصدیق اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی کردی ہے۔ عمران محبوب اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی  تحویل میں ہے۔

شر پسند شخص عمران محبوب کو ایک مخصوص منصوبہ کے تحت ابتدا میں ہی جناح ہاؤس بھیجا گیا تاکہ اُس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اِسے ایجنسیوں کااہلکار قرار دے کرجناح ہاؤس پر حملہ کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شر پسند شخص نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنوں میں شامل ہے۔ شر پسند عمران محبوب کے بارے میں سیاسی جماعت کی قیادت کے علاوہ دیگر سرغنوں نے بھی اسے ببانگ دہل ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندہ قرار دیتے ہوئے جھوٹا،بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا۔

عمران محبوب سے منسوب پی ٹی آئی پروپیگنڈ۱کو میڈیا کے کچھ نامور اینکر نے بھی سوشل  میڈیا پربے نقاب کیا ہے۔ ایسے گھناؤنے پروپیگنڈے سے سچ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایسی بھونڈی حرکتوں سے اپنے جرائم کو جھوٹ کی آڑ میں چھپایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے