مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے جنسی حملوں کے بعد فلسطینیوں کی نقل مکانی میں اضافہ

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فوج کی جانب سے مبینہ جنسی تشدد اور دیگر زیادتیوں کے باعث فلسطینیوں کی نقل مکانی میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں اور فوجیوں کی جانب سے کم از کم 16 ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں تنازع سے متعلق جنسی تشدد شامل ہے، اور یہ صورتحال فلسطینی آبادی کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔

ویسٹ بینک پروٹیکشن کنسورشیم کی تیار کردہ رپورٹ  کے مطابق جنسی نوعیت کی ہراسانی، دھمکیاں اور تذلیل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ محققین کے مطابق ایسے واقعات کا مقصد کمیونٹیز پر دباؤ ڈالنا اور ان کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرنا ہے تاکہ وہ اپنے علاقے چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی جامعات میں طلبہ کی خفیہ نگرانی کا انکشاف، فلسطین کے حق میں بولنے والے نشانہ بننے لگے

تحقیق کے دوران 10 مختلف علاقوں سے 83 فلسطینیوں کے انٹرویوز کیے گئے، جن میں 70 فیصد سے زائد افراد نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کو لاحق خطرات، خاص طور پر جنسی تشدد، ان کے نقل مکانی کے فیصلے کی بڑی وجہ بنے۔ اس صورتحال کے باعث خاندان خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے یا کم عمری کی شادی جیسے اقدامات پر مجبور ہو رہے ہیں۔

متاثرین نے بتایا کہ انہیں جنسی نوعیت کی گالیاں، دھمکیاں، برہنہ کرنے، تشدد اور نجی مقامات کی نگرانی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض کیسز میں حملہ آوروں نے ان زیادتیوں کی ویڈیوز بنا کر شیئر بھی کیں، جبکہ موجود اسرائیلی فوجیوں نے ان واقعات کو روکنے یا تحقیقات کرنے میں ناکامی دکھائی۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے حالیہ اس فیصلے پر بھی شدید تنقید کی ہے جس کے تحت ایسے اسرائیلی فوجیوں کو دوبارہ ڈیوٹی پر بحال کیا گیا جن پر ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکرات نے پورے خطے کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر راج کی اطلاع پر عدم دلچسپی کا اظہار: کیا عمران خان کی خیبر پختونخوا حکومت سے امیدیں دم توڑ گئیں؟

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا