ریویو آرڈر اینڈ ججمنٹ اور پنجاب انتخابات،سپریم کورٹ درخواستوں پر آج سماعت کرے گی

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم  کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل اور سپریم کورٹ ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ دونوں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ پنجاب میں انتخابات کے حکم کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بھی آج ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے سپریم کورٹ نے پنجاب  میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔ جبکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے چکی ہے، درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ ججمنٹس ریویو ایکٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp