لاہور میں 3 کمسن بہن بھائیوں کا بہیمانہ قتل، پولیس کی تحقیقات جاری

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے اچھرہ میں 3 کمسن بہن بھائیوں کے بہیمانہ قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں معروف ٹک ٹاکر کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟

تہرے قتل کے اس وقوعے کے وقت بچوں کے والدین گھر کو تالا لگا کر دوائی لینے گئے ہوئے تھے جبکہ بچے گھر میں اکیلے موجود تھے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فورینزک ٹیموں نے موقع سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور، سابق ایکسائز آفیسر رانا آفتاب احمد قتل، پولیس نے 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہی ہے۔

جاں بحق بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘