بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (بی جی بی) نے کومیلا سرحد کے قریب اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 84 لاکھ 50 ہزار ٹکا سے زائد مالیت کی بھارتی ساڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر برہمن پاڑہ اپ ضلع کے سرحدی علاقے میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کی کارروائی، بھارت سے اسمگل شدہ کروڑوں مالیت کا سامان برآمد

سلطان پور بٹالین (60 بی جی بی) کے تحت شاشیدل بارڈر آؤٹ پوسٹ کے اہلکاروں نے رات گئے سرحد کے قریبی علاقے میں چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں اعلیٰ معیار کی بھارتی ساڑیاں برآمد ہوئیں، حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کی کل مالیت تقریباً 8,457,500 ٹکا لگائی گئی ہے۔

بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل ایس ایم شریف الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ ضبط شدہ سامان کو قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد متعلقہ کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فورسز کی بھارتی سرحد کے قریب کارروائی، انڈین ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد

 انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ