سپریم کورٹ : 54 ارب روپے قرضہ معافی ازخود نوٹس کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے 54 ارب روپے قرضہ معافی ازخود نوٹس  پر التوا کی درخواست پر سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ میں 54 ارب روپے قرضہ معافی ازخودنوٹس کیس پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس منیب اختر اور  جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ تھے۔

عدالت نے وکیل کی التوا کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی، مزید سماعت سپریم کورٹ کی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ہو گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007 میں بینکوں سے قرض معاف کرنے والے 222 افراد کے خلاف ازخود نوٹس لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp