اسلام آباد: دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹ پر مقدمہ درج

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں پولیس نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز پوسٹ شیئر کرنے اور مجاز اتھارٹی کے حکم کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ زیر دفعہ 188، 341 اور 511 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 21 اپریل 2026 کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان اللہ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کی چیکنگ پر ترنول کے علاقے میں موجود تھے کہ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ زیر گردش دیکھی گئی، جس میں مبینہ طور پر ترنول پھاٹک کو بند کرنے سے متعلق رائے اور تبصرہ شامل تھا۔

ایف آئی آر کا عکس

پولیس کے مطابق جب موقع پر جا کر معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ یہ پوسٹ مبینہ طور پر خرم نذیر ولد راجہ محمد نذیر ساکن پراچہ ٹاؤن، ڈھوک پراچہ اسلام آباد نے شیئر کی تھی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حالات کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہے، اور اس نوعیت کی سرگرمیوں اور تشہیر پر پابندی عائد ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام کو ترنول پھاٹک بند کرنے پر اکسانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: ’ گٹر میں گرنے والی ماں، بیٹی کی خبر کو فیک نیوز کہنے والوں پر پیکا لگے گا؟‘

پولیس نے ملزم کو موقع سے حراست میں لے لیا، جبکہ اس کے موبائل فون کی جانچ کے دوران مبینہ طور پر پوسٹ کی تصدیق بھی ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور کیس کو متعلقہ تفتیشی افسر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان