پی ایس ایل 11: وارنر اور ہینڈرکس کی طوفانی بیٹنگ، کراچی کنگز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 37 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر اور ریضا ہینڈرکس کی بے رحم بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 196 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ریت کی دیوار ثابت کردیا۔ کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کر کے 9 وکٹوں سے ایک بڑی فتح اپنے نام کر لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے جبکہ کوئٹہ کے باؤلرز کے پاس کراچی کی جارحانہ بلے بازی کا کوئی جواب نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم شہباز شریف نے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ کا آغاز انتہائی تباہ کن رہا جب حسن علی نے پہلے ہی اوور میں دونوں اوپنرز کو صفر پر پویلین بھیج دیا، تاہم رائیلی روسو اور کپتان سعود شکیل نے تیسری وکٹ کے لیے 148 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچایا۔

روسو نے 54 گیندوں پر 90 اور سعود شکیل نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کراچی کی جانب سے حسن علی، رضوان اللہ اور عباس آفریدی نے 2، 2دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن آخری اوورز میں وہ رن ریٹ کو روکنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پلے آف میں داخل، بقیہ 2 پوزیشنز کے لیے 4 ٹیموں میں جوڑ

196 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز نے آغاز سے ہی کوئٹہ کے باؤلرز پر دھاوا بول دیا۔ اوپنر جیسن رائے 20 رنز بنا کر جہانداد خان کا شکار بنے، لیکن اس کے بعد کپتان ڈیوڈ وارنر اور ریضا ہینڈرکس نے کوئٹہ کے کسی باؤلر کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے کپتانی باری کھیلتے ہوئے 48 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسرے اینڈ پر ریضا ہینڈرکس نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 48 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی

دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست شراکت قائم کرتے ہوئے نو گیندیں قبل ہی اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ کوئٹہ کے باؤلرز الزاری جوزف، خلیل احمد اور ابرار احمد اس اہم میچ میں بالکل بے اثر ثابت ہوئے اور کراچی کے بلے بازوں نے باآسانی چوکے اور چھکے لگا کر میچ یکطرفہ بنا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ