فیکٹ چیک: کیا ایلون مسک واقعی اسمارٹ فون مارکیٹ میں انقلاب لانے والے ہیں؟

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ٹیسلا کے مبینہ ‘پائی فون’  کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے جو روایتی سم کارڈ، وائی فائی اور چارجر کی ضرورت سے مکمل آزاد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹری کے بعد اب موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی بھی پنجے جھاڑ کر ٹیسلا کے پیچھے پڑگئی

ان رپورٹس کے مطابق یہ فون براہِ راست ‘اسپیس ایکس’ کے اسٹار لنک سیٹلائٹس سے منسلک ہوگا، جس کی بدولت دنیا کے کسی بھی دور افتادہ مقام پر انٹرنیٹ اور سگنلز کی دستیابی ممکن ہوگی، جبکہ فون کے عقب میں نصب سولر پینل اسے سورج کی روشنی سے خودکار طریقے سے چارج کریں گے۔

انٹرنیٹ پر موجود معلومات میں سب سے حیران کن دعویٰ ‘نیورالنک’ سپورٹ کا ہے، جس کے ذریعے صارف مبینہ طور پر صرف اپنی سوچ سے فون کو کنٹرول کرسکے گا۔ اس کے علاوہ 789 ڈالر کی ممکنہ قیمت نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو کہ آئی فون اور دیگر فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کافی کم بتائی جا رہی ہے۔

تاہم، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور مستند ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسلا یا ایلون مسک کی جانب سے ابھی تک باضابطہ طور پر ایسے کسی فون کی تیاری یا لانچنگ کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ایلون مسک ماضی میں کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اسمارٹ فون بنانے کے حق میں نہیں ہیں جب تک کہ ایپل یا گوگل جیسے پلیٹ فارمز کوئی بڑی رکاوٹ نہ بنیں، کیونکہ ان کے نزدیک اسمارٹ فون ماضی کی ٹیکنالوجی بنتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ایپل کے خلاف اعلان جنگ کرنے کیلئے تیار

ماہرین کے مطابق یہ تمام خصوصیات فی الحال صرف تصوراتی حد تک محدود ہیں اور تکنیکی طور پر ایک چھوٹے سے ہینڈ سیٹ میں طاقتور سیٹلائٹ انٹینا اور تیز رفتار سولر چارجنگ کی گنجائش پیدا کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ اگرچہ ایلون مسک اپنی اختراعی سوچ کے لیے مشہور ہیں، لیکن ‘پائی فون’ کے حوالے سے پھیلنے والی بیشتر تفصیلات محض مداحوں کے بنائے ہوئے ڈیزائنز اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

 فی الحال ٹیسلا کی تمام تر توجہ الیکٹرک گاڑیوں، مصنوعی ذہانت اور انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنے والے منصوبوں پر مرکوز ہے، اور اسمارٹ فون کی دنیا میں ان کا باقاعدہ داخلہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

نوٹ: جو ویڈیو پوسٹ میں لگی ہے، وہ بھی اے آئی سے بنی پروموشنل ویڈیو ہے، جیسے بہت سی ریپلائیز میں لوگوں نے لکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی