’اب گاؤں چمکیں گے‘، پنجاب حکومت کا پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے دیہات میں عوام کو شہر کی طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے’اب گاؤں چمکیں گے‘ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط  نظام  تشکیل دیا جائے گا اور دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کے تحت گاؤں میں رہنے والوں کو بچے کے برتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹس، شادی اورطلاق رجسٹریشن کے لیے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔

ہر گاؤں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا اور گاؤں کی حالت سدھار نے کے لیے مقامی معززین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

گاؤں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا۔ ہر گاؤں سے وصول ہونے والا ریونیو گاؤں ہی کی بہتری پر خرچ ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں