ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستانیوں کو غیرقانونی طریقے سے لیبیا بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کامونکی میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک سے وابستہ اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

 ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ رواں ماہ لیبیا کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 16 لاپتا پاکستانیوں کو اسی نے غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک روانہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا اور یونان کے ساحلوں پر 8 تارکینِ وطن کی لاشیں برآمد، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ 5 اپریل کو لیبیا کے ساحل سے 105 تارکینِ وطن کو لے کر ایک کشتی اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی جو بدقسمتی سے سمندر برد ہو گئی۔ اس لرزہ خیز حادثے میں مجموعی طور پر 70 افراد لاپتا ہوئے، جن میں 16 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔

 ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ مجموعی طور پر 40 افراد کو مختلف اوقات میں غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے لیبیا لے کر گیا تھا اور حالیہ حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد اسی کے ذریعے وہاں پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار، 30 سے زائد خواتین بازیاب

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اسمگلر سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

انسانی جانوں سے کھیلنے والے اس نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کا طویل انٹرویو، کس طرح اور کیسے ممکن ہوا؟

قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس و لائبریری کا اجلاس، پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سوئٹس پر پیشرفت کا جائزہ

جنوری 2025 تا حال: ہر ہفتے ایک فلسطینی بچہ صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید، یونیسیف

پاکستان ہائی کمیشن نیروبی میں معرکہ حق کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے نعرے، مسلح افواج کو خراج تحسین

اسپاٹیفائی کی 20ویں سالگرہ: صارفین کے لیے یادگار ‘ٹائم کیپسول’ متعارف

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا