ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں بے چینی برقرار، خام تیل کی قیمت 107 ڈالر سے تجاوز کر گئی

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکراتی تعطل کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے، جبکہ خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

برینٹ خام تیل کے سودوں میں پیر کے روز 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور قیمت 107.97 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جو گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، بیرسٹر گوہر

توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں نے اس سال شرح سود میں کمی کی امیدیں تقریباً ختم کر دی ہیں۔

دوسری جانب امریکی حصص بازار کے مستقبل کے سودوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں ایس اینڈ پی 500 کے سودے 0.3 فیصد نیچے آگئے، اگرچہ جمعے کے روز امریکی مارکیٹ ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔

منڈیوں کی توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا ایک نہایت اہم راستہ ہے۔ اس راستے کی بندش یا رکاوٹ سے توانائی کی عالمی رسد متاثر ہو رہی ہے۔

شمال مشرقی ایشیا میں جون کے مہینے کے لیے مائع قدرتی گیس کی قیمت گزشتہ ہفتے 16.70 ڈالر فی ملین برطانوی حرارتی یونٹ رہی، جو جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، بیرسٹر گوہر

مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس کے تجزیہ کاروں نے سال کے آخر تک برینٹ خام تیل کی قیمت کی پیش گوئی 80 ڈالر سے بڑھا کر 90 ڈالر فی بیرل کر دی ہے۔ ان کے مطابق اگر خلیجی ممالک سے برآمدات بحال نہ ہوئیں تو قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس ہفتے جاپان، امریکا، یورپ اور برطانیہ کے مرکزی بینکوں کے اجلاس متوقع ہیں، جہاں شرح سود برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی