اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی کب تک برقرار رہے گی؟ وزیر تعلیم پنجاب کا بڑا اعلان

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی مستقل طور پر برقرار نہیں رہے گی اور جلد اسکول معمول کے ہفتہ وار شیڈول پر واپس آ جائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جمعہ کی چھٹی عارضی بنیادوں پر دی گئی تھی، تاہم اسے مستقل نظام کا حصہ نہیں بنایا جا رہا۔

وزیر تعلیم کے مطابق آنے والے ہفتوں میں جمعہ کی چھٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے دوبارہ روایتی اوقات کار کے مطابق چلیں گے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

رانا سکندر حیات نے موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق قیاس آرائیوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے دورانیے میں کمی یا شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے تمام فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی نافذ العمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ توانائی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے تحت طلبہ کو اس روز اسکول آنے کے بجائے آن لائن کلاسز دی جاتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی کی بچت: میٹا کا اپنے ڈیٹا سینٹرز شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی رابطہ، امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

پنجاب: بیرون ملک فرار سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی: جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

آم کے آم گٹھلیوں کے دام: لذیذ کھانے بھی وزن کم کرنے کے عمل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جانیے کیسے؟

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

صدر زرداری کا چین میں بڑا اقدام: زرعی عمل کاری اور جدید صنعت میں پاک چین تعاون کو نئی سمت دینے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟