’ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں‘، سجاد علی نے بھارتی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے جن میں ان کی بیرونِ ملک رہائش اور حب الوطنی سے جڑے ایک واقعے کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

سجاد علی کے ایک قریبی دوست نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں قیام کے دوران ایک بھارتی افسر نے سجاد علی کو بھارتی شہریت اختیار کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر سجاد علی نے فوری اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے بیچا نہیں۔

یہ بیان سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے سجاد علی کی حب الوطنی کو سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے حق میں مثبت ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سجاد علی پاکستان کے معروف اور لیجنڈری گلوکار ہیں جنہوں نے 1990 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد آواز اور موسیقی کی بدولت جلد ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ان کی گائیکی کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سجاد علی گزشتہ چند برسوں سے امریکا کے شہر لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل، ایمان فاطمہ کا مشکل وقت اور کامیابی پر جذباتی پیغام

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز