ابرار حسین خان کا کامیاب سفارتی دور، کینیا میں الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کرنے والے پاکستانی ہائی کمشنر ابرار حسین خان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کمرشل کونسلر عدیلہ یونس، دفاعی اتاشی کرنل انعام خٹک اور ہیڈ آف چانسری شعیب منصور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر کینیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور ہائی کمشنر ابرار حسین خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین نے ان کے دورِ تعیناتی کے دوران دفاعی، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے ابرار حسین خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp