انڈین فلم فیسٹیول لاس اینجلس میں پاکستانی سینما کا چرچا، 3 فلمیں اعزاز کی حق دار

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاس اینجلس میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں پاکستانی سینما نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تینوں منتخب فلموں کے لیے اعزازی تذکرے سمیٹ لیے۔

برصغیر سے تعلق رکھنے والی فلموں کے بڑے انتخاب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فلمیں لالی، گھوسٹ اسکول اور پرمیننٹ گیسٹ اپنی مضبوط کہانیوں اور منفرد موضوعات کے باعث جیوری کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم لالی اور سیماب گل کی گھوسٹ اسکول کو فیچر فلم کی کیٹیگری میں جیوری کی جانب سے اعزازی تذکرہ دیا گیا جبکہ ثناء جعفری کی مختصر فلم پرمیننٹ گیسٹ نے شارٹ فلم کیٹیگری میں یہی اعزاز حاصل کیا۔

لالی ایک ڈارک کامیڈی ہے جو ازدواجی رشتوں میں موجود خوف، عدم تحفظ اور سماجی دباؤ کو موضوع بناتی ہے۔ فلم کی کہانی زیبا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جس کے ماضی سے جڑی پراسرار اموات اسے معاشرتی بدشگونی کا استعارہ بنا دیتی ہیں۔ یہ فلم اس سے قبل برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جا چکی ہے، جہاں اسے مکمل پاکستانی کاسٹ اور عملے کے ساتھ پیش ہونے والی پہلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

دوسری جانب گھوسٹ اسکول دیہی پاکستان میں بند پڑے اسکولوں کے مسئلے کو اجاگر کرتی ہے۔ کہانی ایک کم عمر بچی رابعہ کی جدوجہد بیان کرتی ہے، جو اپنے اسکول کی اچانک بندش کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے سماجی رکاوٹوں اور فرسودہ نظام کا سامنا کرتی ہے۔ فلم کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پذیرائی مل چکی ہے۔

 

ثناء جعفری کی مختصر فلم پرمیننٹ گیسٹ جنوبی ایشیائی معاشروں میں بچپن کے جنسی استحصال کے دیرپا اثرات پر روشنی ڈالتی ہے۔ لاہور کے پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم ایک نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کرتی ہے جو خاندانی ذمہ داریوں اور ماضی کے تکلیف دہ تجربات کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

 

تینوں فلموں کی اس کامیابی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جو عالمی سطح پر ملک کے تخلیقی بیانیے اور اہم سماجی موضوعات کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ