وفاقی کابینہ: ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کے لیے پالیسی کی منظوری سمیت اہم فیصلے

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بحران کے باوجود عوامی سہولت کے لیے صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اجلاس میں ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ڈریپ کی نگرانی میں قیمتوں کے تعین اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

پالیسی کا مقصد ویکسین کی درآمد پر انحصار کم کرنا، زرمبادلہ کی بچت اور ملک کو خود کفیل بنانا ہے۔

کابینہ نے نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی، نیشنل سیڈ پالیسی 2025 اور نیشنل اسکلز ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بھی منظوری دی۔

ان پالیسیوں کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور افرادی قوت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کے تحت وفاق اور صوبے مل کر کام کریں گے جبکہ نجی شعبے کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سرٹیفیکیشن کے اقدامات بھی پالیسی کا حصہ ہوں گے۔

نیشنل سیڈ پالیسی کے تحت زرعی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد اضافے اور عالمی معیار کی سیڈ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی کا مقصد تحقیق، ترقی اور زرعی بہتری کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2025 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 بھی پیش کی گئی۔

اختتام پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں