’میں نے سب کھو دیا تھا‘، بالی ووڈ اداکار عامر خان کا چونکا دینے والا انکشاف

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ خود کو ’مکمل‘ محسوس کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری ملاقات گوری سے ہوئی اور ہمارا رشتہ شروع ہوا۔ وہ بہت اچھی ہیں، میں ان کے ساتھ سکون محسوس کرتا ہوں۔ اگرچہ میرا رشتہ (سابقہ بیویوں) کرن راؤ اور رینہ دیتہ کے ساتھ بھی بہت گہرا تھا، لیکن وہ چل نہ سکا۔ اب مجھے لگتا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ گوری میری زندگی میں آئیں۔ ہم ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب جا کر میں مکمل ہوا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: شراب نوشی کیوں شروع کی، عامر خان کا چونکا دینے والا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں جیسا ہوں ویسا ہوں۔ ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے کوئی بھی کامل نہیں ہوتا۔ اگر آپ اپنی غلطی کو سمجھیں اور قبول کریں تو اس سے آپ چھوٹے نہیں ہوتے۔ میں بھی اپنی زندگی اور غلطیوں سے سیکھ رہا ہوں۔ میں ہمیشہ کوشش کروں گا کہ وہ غلطیاں دوبارہ نہ دہراؤں اور ایک بہتر انسان اور اداکار بنوں۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب میں اپنی غلطیوں کو سمجھوں اور مانوں۔ میں بہت سیدھا سادہ انسان ہوں جو محسوس کرتا ہوں وہ کہہ دیتا ہوں‘۔

مزید بات کرتے ہوئے عامر خان نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غلطی جسے میں اب درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے اپنے قریبی لوگوں اور رشتوں کو وقت نہیں دیا۔ میں 30-35 سال تک صرف کام، فلم سازی اور اداکاری کا عادی رہا۔ کووڈ کے دوران مجھے اپنی زندگی پر دوبارہ غور کرنے کا موقع ملا۔ اس وقت میں کام نہیں کر پا رہا تھا تب مجھے احساس ہوا کہ میں نے بہت کچھ کھو دیا ہے اور یہ وقت واپس نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میں پہلے ہی گوری کے ساتھ شادی شدہ ہوں، عامر خان کا اعتراف

واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ 2002 میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔ بعد میں انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی لیکن 2021 میں دونوں الگ ہوگئے۔ تاہم وہ اپنے بیٹے آزاد کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی