مسجد الحرام میں غیر عربوں  کے لیے عربی زبان تدریسی پروگرام کا آغاز

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد الحرام میں غیر عربی زبان بولنے والوں کے لیے عربی زبان سکھانے کے ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد قرآن فہمی کے حلقوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور زائرین کے تجربے کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وی ایکسکلوسیو: پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کو متحد کرسکتا ہے، وفاقی وزیر سردار یوسف

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی صدارت نے کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربک لینگویج کے تعاون سے یہ پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت عربی زبان کے اساتذہ کے لیے ایک خصوصی تربیتی سلسلہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ غیر عربی طلبہ کو بہتر انداز میں قرآن فہمی اور زبان کی بنیادی تعلیم دے سکیں۔

پروگرام میں تدریسی مواد کو آسان اور قابلِ فہم بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے تاکہ سیکھنے اور سکھانے کے عمل کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام دونوں مقدس مساجد میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، اساتذہ کی مہارت میں اضافہ کرنے اور نصاب کی جدید خطوط پر ترقی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

عرب نیوز کے مطابق عربی زبان مختلف اقوام کے درمیان ثقافتی مکالمے کو فروغ دینے اور باہمی افہام و تفہیم کے پل قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور یہی اس پروگرام کا بنیادی مقصد بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف دینی تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو قرآن کریم اور عربی زبان کے ساتھ بہتر ربط قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp