بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران ہجوم کے تشدد کے 49 واقعات، 21 افراد ہلاک، رپورٹ

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش میں ہجوم کے تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات نے انسانی حقوق اور قانون کی عملداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران ملک بھر میں ایسے 49 واقعات میں کم از کم 21 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں بھی تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنیوں کو بنگلہ دیش میں تیل و گیس کی تلاش کا ٹھیکہ مل گیا

 انسانی حقوق کی تنظیم منابادھیکار شونگسکرتی فاؤنڈیشن (MSF) کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ہجوم کے تشدد کے 49 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رجحان میں مسلسل اضافہ قانون کی عملداری کے کمزور ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں 36 واقعات میں 19 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے تھے، جبکہ فروری میں 18، جنوری میں 21 اور گزشتہ سال دسمبر میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 11 اپریل کو کوشتیا میں ایک مذہبی شخصیت پیر عبد الرحمان المعروف شمیم الجہانگیر کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ اپریل کے دوران ہجوم کے تشدد کے 30 متاثرین کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 افراد قتل کے الزام، 7 چوری، 7 جھگڑوں کے دوران ہلاک، دو ڈکیتی جبکہ دیگر افراد مبینہ توہین یا زمین کے تنازعات کے باعث تشدد کا نشانہ بنے۔

رپورٹ میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد میں اضافے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ اپریل میں ایسے 312 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 54 ریپ اور 14 اجتماعی زیادتی کے کیسز شامل ہیں۔ اس دوران 89 خواتین اور بچے ہلاک ہوئے، جو مارچ کے 73 اموات کے مقابلے میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسام کے وزیراعلیٰ کے بیانات پر بنگلہ دیش کا احتجاج، بھارتی سفارتکار طلب

دوسری جانب سیاسی تشدد میں کمی دیکھی گئی، اپریل میں 3 افراد ہلاک اور 303 زخمی ہوئے، جبکہ مارچ میں یہ تعداد 14 ہلاکتوں اور 390 زخمیوں تک پہنچ گئی تھی۔ زیر حراست اموات بھی کم ہو کر 6 رہ گئیں، جو گزشتہ ماہ 11 تھیں۔

انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق ہجوم کے تشدد، خواتین کے خلاف جرائم اور مجموعی عدم تحفظ کی صورتحال بنگلہ دیش میں گورننس اور قانون کی عملداری کے لیے مسلسل چیلنج بنی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی