اسرائیلی حراست سے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کی تصدیق

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی افواج کی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں دیگر انسانی امدادی کارکنوں کے ہمراہ گلوبل سومود فلوٹیلا پر غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی پارٹی لانچ کردی، نام بھی سامنے آگیا

نائب وزیراعظم نے ایکس پر جاری بیان میں یونان کی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کریٹ میں مشتاق احمد خان کی سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی کی حکومت نے بھی ان کی استنبول منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا جہاں سے وہ پاکستان واپس آئیں گے۔ اس موقع پر ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کی معاونت کو بھی سراہا گیا۔

وزیر خارجہ نے انسانی امدادی کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلم خاتون کا نقاب نوچنے کے واقعے پر سینیٹر مشتاق احمد کا ردعمل

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp