سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی پارٹی لانچ کردی، نام بھی سامنے آگیا

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایک نئی سیاسی جماعت ’پاکستان رائٹس موومنٹ‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران سیاسی رہنماؤں، کارکنان، رفقا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک نئی جماعت یا علیحدہ دھڑا کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کے تحت کام کرے گی، جو حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اسلامی اصولوں کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشرتی نظام میں عام شہری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے، اسی لیے جماعت کا منشور تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر سہولیات اور حقوق کی فراہمی پر مرکوز ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت کا مقصد چند مخصوص طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ، سماجی اور معاشی انصاف کا قیام، فوری اور سستا انصاف، آزادیٔ اظہار کا تحفظ، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، غربت اور کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کے سلسلے کو روکنا ہے۔ ان کے مطابق وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی بھی پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے موجودہ پارلیمانی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مؤثر قرار دیا اور کہا کہ ملک میں صحافت اور اظہارِ رائے پر قدغنیں عائد ہیں، جبکہ بےروزگاری، مہنگائی، غذائی عدم تحفظ، منشیات، ماحولیاتی آلودگی اور کرپشن جیسے مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں۔

مشتاق احمد خان نے اشرافیہ کی اجارہ داری، آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں، نوجوانوں کی بدحالی اور انسانی اسمگلنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: اقرار الحسن کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، پارٹی کب اور کیوں بنائی جارہی ہے، تاریخ بھی بتادی

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی آپریشن سے قبل عوام، پارلیمان اور علاقائی جرگوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملک کو درست سمت دینے کے لیے باصلاحیت اور دیانتدار قیادت کو آگے لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں